حقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ زندگی گزارنے میں قرآن حکیم رہنمائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
قرآن پاک تمام آسمانی کتابوں کے خلاصہ اور انسانیت کی رہنمائی کاسر
چشمہ ہے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی کا جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع
سے خطاب
لاہور (21 اگست 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ قرآن حکیم حقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ زندگی گزارنے میں رہنمائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آخرت میں راہ نجات کا ذریعہ بھی قرآن حکیم ہی ہے، قرآن مجید کی تلاوت کو معمول بنائیں اور اپنی زندگیوں کو قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں غور و فکر کرنا عظیم عبادت کے ساتھ ساتھ نجات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ قرآن پاک تمام آسمانی کتابوں کے خلاصہ اور انسانیت کی رہنمائی کاسر چشمہ ہے۔ قرآن حکیم زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ تقاضا یہ ہے کہ اس میں تدبر اور غور و فکر کیا جائے، انہوں نے کہاکہ جب تک انسان اپنے تمام مسائل کا حل اس دستور حیات سے نہیں لے گا او وقت تک وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ قرآن نا صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ بنی نوع انسان کیلئے رشد و ہدایت ہے اور تمام علوم کاما خذ ہے، انسان جب اپنے تمام جدید علوم کو قرآن کے تابع کر لے گا تو دین و دنیا دونوں سنور جائیں گی۔ اگر قرآن حکیم سے ناطہ توڑ دنیاوی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی تو نہ دنیا میں چین ملے گا اور نہ آخرت میں۔
تبصرہ