پاکستان عوامی تحریک ملتان کے رہنما حاجی راؤ جمشید علی کے بھائی حاجی راؤ ریاض علی سعودی عرب میں وفات پاگئے

مورخہ: 21 اگست 2015ء

مرحوم کی میت آج پاکستان لائی جائے گی، نماز جنازہ 9:30 بجے رات کوٹ عباس شہید میں ادا کی جائے گی
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کا اظہار تعزیت

ملتان (21 اگست2015ء) پاکستان عوامی تحریک ملتان کے رہنما حاجی راؤ جمشید علی کے بڑے بھائی حاجی راؤ ریاض علی گذشتہ دنوں سعودی عرب میں وفات پاگئے جہاں وہ روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر تھے۔ مرحوم کی میت آج بروز ہفتہ پاکستان لائی جائے گی۔ جس کے بعد ان کے آبائی گاؤں کوٹ عباس شہید میں 9:30 بجے رات ان کی نماز ِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری، احمد نواز انجم، محمد رفیق نجم، چوہدری فیاض احمد وڑائچ، سردار سیف اللہ سدوزئی، چوہدری قمر عباس دھول، میجر محمد اقبال چغتائی، حاجی خلیل احمد آہیر، یاسر ارشاد، راؤ عارف رضوی، سجاد نقشبندی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، راؤ عظمت علی، راؤ آصف رزاقی، مصباح اسحاق اور دیگر نے حاجی راؤ جمشید علی سے ان کے بھائی کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی رسمِ سوئم بروز سوموار صبح 9:00 بجے ان کے گاؤں کوٹ عباس شہید میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top