منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد یعقوب انتقال کر گئے

مورخہ: 27 اگست 2015ء

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور ود یگر قائدین کا اظہار افسوس
نماز جنازہ میں عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اورضلعی رہنماؤں کی شرکت

لاہور (27 اگست 2015ء) معروف ماہر تعلیم اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر، ماہر تعلیم، عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ کے بانی ممبر پروفیسر عابد یعقوب انتقال کرگئے۔ پروفیسر عابد یعقوب کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے شاگردوں، شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

پروفیسر عابد یعقوب کے انتقال پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نیک، متقی، پرہیز گار اور علم دوست انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور فروغ تعلیم کیلئے مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان کے وصال سے ایک علم دوست شخصیت سے مرحوم ہوئے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے پسماندگان کے نام پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، میجر (ر) سعید احمد، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، سید امجد شاہ، شاہد لطیف، ایم نوراللہ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے جملہ قائدین نے مرحوم کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن میں مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ایڈریس: 407 ایم واپڈا سٹی فیصل آباد
فون: 0321.6013.765

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top