بھارتی وزیراعظم کا رویہ پاکستانی وزیراعظم کے خادمانہ رویے کا نتیجہ ہے : خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 29 اگست 2015ء

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے اور حکومت سفارتی کردار ادا کرنے میں ناکام ہو گئی
پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، بھارت ایڈونچر سے باز رہے

لاہور (29 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ جارحانہ رویہ پاکستانی وزیراعظم کے خادمانہ رویے کا نتیجہ ہے۔ افواج پاکستان کی طرف سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے تاہم حکومت سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اور کسی ایڈونچر سے دور رہے۔ خدانخواستہ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو تو بھارت بھی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے گا اور بھارت کے اندر سے پھر کئی پاکستان نکلیں گے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ را کی دہشتگردی کے ثبوت ملنے کے باوجود اقوام متحدہ ٹس سے مس نہیں ہورہا۔ اگر اقوام متحدہ نے اقوام بالادست کے عزائم کی تکمیل کا ذریعہ بننا ہے تو پھر اس ادارے کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں افواج پاکستان کے قابل فخر کردار اور کامیابیوں نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ دشمن افواج پاکستان کو نان ایشوز میں الجھا کر نئے سرے سے منتشر دہشتگردوں کو جمع ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہم بھارت کی حالیہ بلااشتعال کارروائیوں کو اسی پس منظر کا حصہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی سوچ جنوبی ایشیاء کے امن کو آگ اور بارود کے شعلوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top