قوم مشکوک سرگرمیوں والی جماعتوں کو قربانی کی کھالیں نہ دے، سید امجد علی شاہ

30فی صد اجتماعی قربانیاں سیلاب زدہ علاقوں میں کی جائینگی، قربانی ایثار، اخوت کا پیغام ہے
دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا امن نصاب ہر تعلیمی ادارے تک پہنچایا جائے گا

لاہور (17 ستمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ قوم مشکوک کردار اور سرگرمیوں والی جماعتوں اور گروپوں کو قربانی کی کھالیں نہ دے، ایسے اداروں کو کھالیں دیں جو تعلیم اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مرتب کردہ امن نصاب کو بطور درسی کتب سکول، کالج، یونیورسٹی میں نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔ اس تعلیمی امن نصاب سے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی سوچ بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اس قومی امن نصاب کو ہر تعلیمی ادارے تک پہنچایا جائیگا اس ملی و قومی مشن کی تکمیل کیلئے دردمند محب وطن پاکستانی اپنا کردار ادا کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اس سال قربانی کی کھالوں سے ہونے والی آمدن یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور امن نصاب کے فروغ پر خرچ کرے گی۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قربانی مہم 2015 کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شاہد لطیف، شہزاد رسول، خرم شہزاد، ایوب انصاری، صفدر عباس، کامران صدیق، شیخ عبد الرؤف اور تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے دیگر سربراہان بھی موجود تھے۔ سید امجد شاہ نے کہا کہ دہشت گردی پر’’ ضرب عضب کے بعد اب ضرب علم‘‘ کی ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ دیکر ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانا پڑے گی۔ انہوں نے ملک بھر سے 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائیگا۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ میں ملک کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا جائیگا۔ ہزاروں گائیں، بکروں اور چھتروں کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے، مزید جانوروں کی خریداری جاری ہے۔ ملک کے 5 بڑے شہروں میں آغوش کی طرز کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ 30فی صد اجتماعی قربانیاں سیلاب زدہ علاقوں میں کی جائینگی اور گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top