کینیڈا: منہاج القرآن کینیڈا کے درینہ رفیق محمد طاہر کی بیٹی کا انتقال، قائدین تحریک کا اظہار تعزیت

کینیڈا (محمد طیب شیخ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سرگرم رکن اور درینہ رفیق محمد طاہر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کی ایگزیکٹو ممبر سعدیہ مصطفوی کی بیٹی ایمان خان انتقال کر گئیں ہے۔ ان کی عمر چودہ سال تھی اور وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ بانی و سرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک سمیت جملہ مرکزی قائدین نے ایمان خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے محمد طاہر اور سعدیہ مصطفوی سے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 23 ستمبر 2015 کو بدھ کے روز دوپہر 2 بجے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کینیڈا میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top