نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں (انا للہ واناالیہ راجعون)۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل مورخہ 8 اکتوبر صبح 7:30 بجے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ نیک اور صالح خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر ڈی ایف اے جی ایم ملک، پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد بھٹی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، شیخ آفتاب، سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین و سٹاف ممبران نے بھی سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top