انقلاب آ کر رہے گا، ملکی تقدیر کے فیصلے یوتھ کریگی، ڈاکٹر حسن محی الدین

باشعور نوجوان کرپشن زدہ نظام کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں
چیئرمین سپریم کونسل کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 21ویں یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب
جلسہ سے عرفان یوسف، تنویر خان، سعید عالم، میاں مرتضیٰ، ہاشم حسین، ملک باسط کا خطاب

لاہور (07 اکتوبر 2015) تحریک منہاج القراان کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 21ویں یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب آ کر رہے گا اور ملکی تقدیر کے فیصلے یوتھ کریگی، کرپشن زدہ بدبو دار نظام کو با شعور نوجوان مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، ایم ایس ایم کے نوجوان قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن کے ہر اول دستہ اور انکی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ جلسہ سے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ تنویر خان، ملک سعید عالم، میاں مرتضیٰ مرتضائی، ہاشم حسین، ملک باسط، رانا تجمل، حافظ ثمر عباس نے خطاب کیا۔ جلسہ میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے مطابق چاروں صوبائی حکومتیں 5سے 16سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا جائے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ یہی نوجوان قومی مجرموں سے ایک ایک جرم کا حساب لیں گے، انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے سرکس کے شیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں تو وہ دم دبا کر بھاگ گیا۔ وزیر اعظم خوف کے مارے وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں سوتے تھے۔ ایم ایس ایم کے قربانی کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں نے انقلاب مارچ میں ثابت کیا کہ سازش، کمیشن اور کک بیکس کی کمائی سے حاصل کئے گئے اقتدار کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد انقلاب کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا، ایم ایس ایم کا 21سالہ سفر عظیم قربانیوں کی داستان سے مزین ہے۔ ایم ایس ایم کے نوجوان یکساں نظام تعلیم، طبقاتی نظام کے خاتمہ اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شعور کو عام کر رہے ہیں۔ مصطفوی انقلاب کی جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے نوجوان قائد محترم ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن کے پیغام کو ہر گھر اور ہر طالب علم تک پہنچا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top