پولیو فری سر ٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی حکومت کی نا اہلی ہے، فرح ناز

اس پابندی سے شہریوں کی توہین اور ملک کی بدنامی ہو رہی ہے، مرکزی صدر ویمن لیگ
حکومت پولیو فری پاکستان کے حوالے سے اپنے اقدامات اور ترجیحات سے آگاہ کرے

لاہور (07 اکتوبر 2015) منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ پولیو فری سر ٹیفکیٹ کے بغیر پاکستانی شہریوں پر بین الاقوامی سفر کی پابندی شہریوں کی توہین اور ملک کی بدنامی ہے اور حکومت کو اپنی اس نالائقی کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو پولیو فری بنانے کے دعوے درست ہیں تو پھر ایک سا ل گزر جانے کے بعد بھیIndependent Monitring Board نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں ختم کیوں کہیں نہیں کیں ؟ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین عہدیداران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں، فرح ناز نے کہاکہ حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی کی وجہ سے دنیا آج بھی پاکستان کو ایک پولیوزدہ ملک سمجھتی ہے اور حکومت نے اس سنگین نشاندہی کے باوجود اپنا انتظامی و جمہوری کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند اور توانا معاشرہ پروان چڑھانا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہوتا تو دنیا کو پاکستان کے متعلق پابندیوں جیسے نا پسندیدہ فیصلے نہ کرنے پڑتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ پولیو فری پاکستان کے حوالے سے اپنے کردار اور اقدامات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں اور پولیو فری سر ٹیفکیٹ پیش کرنے کی پابندی ختم کروائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top