8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب کل ہو گی
تقریب میں زلزلے سے متاثرہ بچے اور بچیاں خصوصی طور پر شریک ہوں گی
لاہور (07 اکتوبر 2015) 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 11 سال پورے ہو گئے ہیں۔ اس بھیانک زلزلے کی تلخ اور خوفناک یادیں آج بھی لوگوں کے اذہان میں جوں کی توں ہیں۔ آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کل مورخہ 8 اکتوبر کو ادارہ آغوش ٹاؤن شپ لاہور میں ہو گی۔ قیامت خیز زلزلے سے آنے والی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے فوری طور پر 5 سو بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کی ذمہ داری اٹھا ئی تھی جس کیلئے لاہور ٹاؤن شپ میں جدید طرز تعمیر کی حامل’’ آغوش‘‘ بلڈنگ تعمیر کی گئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کو سہارا دیا اور انکی مکمل کفالت کا اہتمام بھی کیا۔ آج منعقد ہونے والی تقریب 2005 کے زلزلہ میں متاثر ہونے والے بچے اور بچیاں خصوصی طور پر شریک ہونگی، تقریب کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کیا گیا ہے۔
تبصرہ