ڈاکٹر طاہرالقادری کا احمد نواز انجم کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی اور تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کی والدہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے احمد نواز انجم کی والدہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے احمد نواز انجم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ نیک، صالح، متقی اور پرہیز گار خاتون تھیں، مرحومہ سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں اور تحریک منہاج القرآن کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد، علامہ رانا ادریس، بشیر خان لودھی، رفیق نجم، طیب ضیاء، قاری ریاست، قاضی فیض، سہیل احمد رضا عین الحق بغدادی اور عبد الحفیظ چوہدری نے بھی احمد نواز انجم سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

Dr. Hassan | Funeral Prayer of Deputy Sec Gen MQI Ahmad Nawaz Anjum's Mother | MQI Headquarters.Dr. Hassan Mohiuddin...

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Wednesday, October 7, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top