ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور (19 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بس میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشتگرد گروپس ابھی بھی موجود ہیں اور وہ ان وارداتوں سے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان کے نفاذ میں امتیاز برتنے کا فائدہ دہشتگرد اٹھا رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کوئٹہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top