چکوال: بلدیاتی انتخابات کے لیے پاکستان عوامی تحریک بھرپور انتخابی مہم جاری

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواران کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ وارڈ نمبر1 سے عبد الغفور صدیقی، وارڈ نمبر2 سے وسیم ظفر کے مقابل ٹھیکیدار عارف امیر، وارڈ نمبر5 میں آزاد امیدوار سید شاہد منظور کو پاکستان عوامی تحریک کی حمایت حاصل ہے۔

اسی سلسلے میں میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر31 سے کونسلر کے امیدوار اکبر بادشاہ کی پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے سیکرٹری جنرل طاہر اعوان ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک کے راہنما حاجی محمد صابر، شہزاد ملک، ظہیر مغل اور ارشد چشتی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے توقیر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سیاسی نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس کرپٹ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہیں۔ ہماری منزل ایک صاف ستھرا اور سب کے لیے مساوی مواقعوں پر مبنی سیاسی و معاشی نظام ہے۔ انہوں نے وارڈ نمبر31 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکبر بادشاہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان ان کی نہ صرف حمایت کریں گے، بلکہ ان کی کامیابی کے لئے بھرپور مہم بھی چلائیں گے۔ اکبر بادشاہ اور ارشد چشتی نے عوامی تحریک کے قائدین ظہیر مغل اور شہزاد ملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی حمایت کے بعد وارڈ نمبر 31 میں اکبر بادشاہ کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top