پنجاب کا وزیر قانون،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی ماسٹر مائنڈ اور نامزد ملزم ہے

اجرتی قاتل ملزم نوید کے اعترافی بیان سے ہمارے موقف کی تصدیق ہو گئی ،ترجمان عوامی تحریک

لاہور (28 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے بھولا گجر کے قاتل ملزم نوید کے اعترافی بیان کہ اس نے رانا ثناء اللہ کے کہنے پر قتل کیا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہوشربا انکشاف ہے ،پنجاب کا وزیر قانون سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی ماسٹر مائنڈ اور 14 بیگناہوں کا قاتل ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کا نامزد ملزم ہے،ترجمان نے کہاکہ وزیر قانون اور وزیر اعلیٰ دونوں بے گناہوں کے قاتل ہیں ، جس صوبہ کا وزیر قانون قاتلوں کا سرپرست ہو اس صوبہ کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گڈ گورننس کے دعوے کرنے اور مزید وزارت اعلیٰ کی کرسی سے چمٹے رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ انکشاف کے بعد وزیر قانون کو بر طرف کر کے شامل تفتیش کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اس قاتل کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس کا اصل گلو بٹ رانا ثناء اللہ ہے ۔جسے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھر پور سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کی بد قسمتی ہے کہ ایک قاتل پنجاب کا وزیر قانون ہے اور وہ صوبہ کی پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں اس انکشاف کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں اس پر کیا ایکشن لیتے ہیں؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top