خیبر پختونخواہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثریں زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے خیبرپختونخواہ میں شانگلہ، مینگورہ، سیدو شریف اور دیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثریں میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل اور خیمے تقسیم کیے۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران ایسے بچوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایسے تمام بچوں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ادارہ ’آغوش‘ میں داخلہ دیا جائے گا جہاں انہیں تعلیم، خوراک اور رہائش کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 200 سے زائد رضاکاران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ خیبر تا کراچی، عوام کے دل ان کے ساتھ دھڑک رہے ہیں۔

ڈاکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے، مخیر حضرات زلزلہ سے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مالی مدد کریں۔

Minhaj Welfare Foundation has successully recieved your donaions, and have prepared the much needed Emergency Aid Packs...

Posted by Minhaj Welfare Foundation (MWF) on Sunday, November 1, 2015

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top