منہاج علماء کونسل کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی

7 نومبر کو مجلس ختم الصلوٰۃ کی تقریب سے ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
جمعیت علمائے پاکستان کے صدر سید معصوم حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل پیر اختر رسول خصوصی شرکت کریں گے

لاہور (5 نومبر 2015) تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ امداد اللہ قادری صدر، صاحبزادہ مفتی محمد حسین فیضی اور علامہ محمد اسحاق نقوی مرکزی نائب صدور، علامہ میر آصف اکبر قادری مرکزی ناظم، صاحبزادہ علامہ محمد بدرالزماں قادری ناظم نشرواشاعت، علامہ ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد ناظم تربیت، علامہ محمد حسین آزاد ناظم رابطہ، علامہ محمد عثمان سیالوی نائب ناظم رابطہ اور صاحبزادہ مظہر فرید کو ناظم مالیات مقرر کیا گیا ہے۔ علماء کونسل کے عہدیداروں کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین اور صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے مبارکباد دی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہانہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتہ 7 نومبر کو بعد نماز عشاء ہو گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کریں گے جبکہ پیر سید معصوم حسین نقوی صدر جمعیت علماء پاکستان، الحاج پیر اختر رسول قادری سیکرٹری جنرل جے یو پی، پیر طاہر سجاد زنجانی سجادہ نشین خانو ہارنی شریف، علامہ امداد اللہ قادری کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معروف نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top