وزیراعلیٰ نے فیس بک پر کسی سوال کا جواب نہیں دیا: ویمن ونگ عوامی تحریک

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس گردی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب گول کر گئے
زمانہ غار کی قیادت کمپیوٹر لٹریٹ جنریشن کا سامنا نہیں کر سکتی :راضیہ نوید، افنان بابر

لاہور (23 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید، افنان بابر اور عائشہ مدثر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیس بک پر سانحہ ماڈل ٹاؤن، نوید کمانڈو کے اعترافی بیان، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تعلیم، صحت کی ناگفتہ بہ سہولیات، وزیروں کی کرپشن اور پولیس گردی سے متعلق پوچھے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دیااور چند منٹوں کے بعد ہی فیس بک سے اپنا فیس غائب کر گئے۔ خواتین رہنماؤں نے کہا کہ زمانہ غار کی قیادت کمپیوٹر لٹریٹ جنریشن کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میں ہمت ہے اور انہیں اپنی کارکردگی پر ناز ہے تو وہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہوں انہیں اپنی حکومت کی اصل کارکردگی نظر آجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لکھے لکھائے بیانات اور یکطرفہ ٹی وی انٹرویوز اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے ہیرو بنے ہوئے ہیں وہ دو طرفہ ابلاغ کے جدید ذرائع کا حصہ بن کر دکھائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کی طاقت کا راز عوام کا اعتماد نہیں بلکہ قومی خزانے کا ذاتی استعمال، پولیس کے ڈنڈے اور پولیس کی بندوقیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top