عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کا اہم اجلاس 27 نومبر کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہو گا

لاہور (26 نومبر 2015) منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین 27 نومبر کو 32ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں تمام فورمز کے صدور اور انتطامی کمیٹیوں کے سربراہان شریک ہونگے۔ یاد رہے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہر سال مینار پاکستان پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے رواں برس عالمی میلاد کانفرنس کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے وفود، علماء اور اہم شخصیا بڑی تعداد میں شریک ہونگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top