ضرب عضب کے بعد ضرب علم سے دہشتگردوں کی فکری جڑیں کاٹ دیں گے: مظہر علوی
یوتھ امن کانفرنس میں ملک بھرسے نوجوان شرکت کریں گے، انتظامی اجلاس
سے خطاب
نوجوان امن کیلئے دی جانے والی سویلین اور فوجی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے
لاہور (27 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے بعد ضرب علم سے دہشتگردوں کی فکری جڑیں کاٹ دیں گے۔ 29 جولائی کو ہونے والی یوتھ امن کانفرنس سے ملک بھر سے نوجوان شرکت کرینگے اور منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین خطاب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ امن کانفرنس کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظہر علوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کو علم اور امن کا پیغام دے رہے ہیں اور عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ہر نوجوان امن کا سفیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی اور امن کی بحالی کا سہرا افواج پاکستان کے چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی، بیڈگورننس، سول اداروں کی کرپشن اور مظالم کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب کے ثمرات اس طرح عوام تک نہیں پہنچ سکے جس طرح پہنچنے چاہئیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں نوجوان دہشتگردی کے خلاف دی جانیوالی سویلین اور فوجی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔
تبصرہ