فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 71 کا اجلاس، ملک سرفراز قادری صدر اور سید ثقلین شاہ ناظم منتخب

فیصل آباد ( 02 دسمبر2015ء) تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک پی پی 71کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھاری اکثریت سے ملک سرفراز قادری کو تحریک منہاج القرآن پی پی 71کا صدر ، سید ثقلین شاہ کو ناظم منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن رانا رب نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نومنتخب چیئرمین سی سی 56 میاں کاشف محمود نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ملک سرفراز قادری کو حلقہ پی پی71 کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، اورکہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کا کسی بھی مرحلہ پر ساتھ نہیں چھوڑا جس طرح کارکنوں نے انصاف کے نظام کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح قیادت نے بھی شانہ بشانہ قربانیاں دیں۔ ہماری منزل انقلاب ہے، کارکن تحریک منہاج القرآن کوفیصل آباد کی ہر گلی اور گاؤں میں منظم کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک سرفراز قادری نے کہا کہ میں انشاء اللہ حلقہ پی پی71 کی 20سٹی کونسلوں میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، عوامی تحریک یوتھ ونگ کی تنظیمیں ہنگامی بنیادوں پر بنائیں گے۔ ہمارا جینامرنا مصطفوی انقلاب کے لئے ہے۔ حلقہ پی پی71 کو تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کا گڑھ بنا دیں گے۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عامر حسین مصطفوی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری زین العابدین ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، پاکستان عوامی تحریک پی پی 71کے صدر رمضان چشتی، علامہ عبدالحفیظ نقشبندی، چوہدری شکیل گجر، غلام نبی قادری، ملک ناصر محمود، ڈاکٹر سلطان محمود، اصغر فریدی، عمیر انصاری، حافظ عثمان بھٹی، جمیل قادری، محمود قادری نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top