ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے، آمد کا باضابطہ اعلان

سربراہ عوامی تحریک ترکش ایئرلائن کے ذریعے ٹورنٹو سے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری تاہم علاج جاری ہے، ترجمان عوامی تحریک

لاہور (7 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ڈاکٹر طاہرالقاری کی پاکستان آمد کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک 20 دسمبر کی صبح ٹورنٹو سے براستہ استنبول ترکش ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچیں گے اور لاہور ایئرپورٹ پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 2 اگست 2015ء کو دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن کے حوالے سے مرتب کردہ نصاب کی تقاریب رونمائی کے سلسلہ میں یورپ کے دورہ پر تھے کہ اس دوران انہیں EJECTION FRACTION کی تکلیف ہوئی اور مسلسل سفر کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں بھی تکلیف ہوئی اور ڈنمارک میں ہنگامی طور پر ’’CYST‘‘ کا آپریشن ہوا۔ بعدازاں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق وہ مکمل آرام کرتے رہے۔ اب ان کی صحت میں بہتری ہے تاہم EJECTION FRACTION کا علاج بذریعہ ادویات جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top