دہشتگردی، غربت، پاکستان اور بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے، سربراہ عوامی تحریک
خطہ کے ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے مذاکرات پر انحصار دانشمندی ہے

لاہور (09 دسمبر2015 ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئندہے۔ خطہ کے ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے مذاکرات پر انحصار کرنا ہی دانشمندی ہے، جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید گھمبیر ہوتے ہیں۔ دہشتگردی اور غربت پاکستان، افغانستان اور بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ وہ گذشتہ روز ٹورنٹو سے پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران بریگیڈئر(ر) محمد مشتاق، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ امن کیلئے تینوں ممالک کو دہشت پسند عناصر اور گروپس کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ایک دوسرے کی سرحدوں اور اقتدار اعلیٰ کا احترام یقینی بنا نا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھا تو یقیناًامن اور خوشحالی کے ثمرات سے خطہ کے کروڑوں انسان مستفید ہونگے۔ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا ایک نازک موڑ سے گزر رہی ہے ایک ملک سے اٹھنے والے شعلوں کی تپش گلوبل ورلڈ کا ہر گاؤں محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ لہذا جنگ کی بجائے امن کیلئے توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top