ڈیرہ غازیخان: منہاج القرآن یوتھ لیگ کا میلاد مارچ

منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ غازیخان نے جشن عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں میلاد مارچ کا اہتمام کیا۔ مارچ مشرف فلٹریشن پلانٹ سے شروع ہوا جو شہر کی مختلف شہراہوں سے ہوتا ہوا ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ میلاد مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’اسمِ محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ اور عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ملک انور حسن قریشی، ربنواز، ملک عامر کریم، حاجی محمد عمر، آفتاب بلوچ، ایوب ہوتانی، شہریار کریم، احمد سلطان، رمضان خان وڈانی، سلیم محمدی، عابد حسین، سراج احمد، رحمت اللہ، مدثر خان اور دیگر عہدیدران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میلاد مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قیام امن کے لیے سیرت مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دستور نہیں۔ امت مسلمہ سیر ت النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے۔ انسانیت کو محبت، اخوت اور رواداری کی ضرورت ہے یہی پیغام نبی آخر الزماں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام دینِ رحمت، جنابِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبرِ رحمت اور قرآن کتابِ رحمت ہے۔ اس لیے کوئی دہشت گرد رسول پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی نہیں ہوسکتا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت و شفقت کے پیغا م کو ہر سینے میں اتارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس میں تمام رسولوں کے کمالات مجتمع ہیں۔ کائنات کا وجود بھی آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مرہون منت ہے۔ اس لیے امت کو آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی ایسے انداز میں منانا چاہیے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ جائے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں دین کی تجدید کی خدمت انجام دے رہی ہے اور ایسے عظیم علمی کام کو تجدیدی تحریکیں ہی انجام دے سکتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top