مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیراہتمام ونٹر سٹڈی کیمپ کا کل آغاز ہو گا

سٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان اور بلوچستان سے 50 طالب علم حصہ لیں گے

لاہور (29 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر سٹڈی کیمپ کا آغاز کل مورخہ 31 دسمبر سے ہو گا۔ سٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان اور بلوچستان سے 50 طلباء حصہ لیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سٹڈی کیمپ کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت سے تعلق رکھنے والے 40 طلباء کیمپ میں شرکت کرینگے۔ سٹڈی کیمپ میں طلباء کو عصری معلومات، کیئریئر کونسلنگ اور دیگر ادبی علمی مشاغل کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے۔ سٹڈی کیمپ میں ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، تنویر خان اور چودھری عرفان یوسف بطور ٹرینر خدمات انجام دینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top