منہاج القران یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی زیر صدارت اہم تنظیمی اجلاس

رانا ساجد حسین کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کا ضلعی صدر اور حمزہ بٹ کو بطور جنرل سیکرٹری نامزدگی پر مبارک باد

اسلام آباد(18جنوری 2016ء) منہاج القران یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی زیر صدارت اہم تنظیمی اجلاس اسلام آباد میڈیا سیل میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسلام آباد سٹی اور فیڈرل ایریا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی اتفاق رائے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی ضلعی تنظیم سازی کی گئی۔ مظہر علوی نے بتایا کہ سٹی اور دیہی علاقوں میں یوتھ کی تنظیمات موجود ہیں اور وہ مشن کی تکمیل کے لئے سرکرداں ہیں، ہم نے ضرورت محسوس کی اور کارکناں کی ڈیمانڈ کے مطابق ضلعی تنظیم کی ضروت کو محسوس کرتے ہوئے تمام عہدیداران و کارکنان کی وسیع مشاورت کے بعد منہاج نیونیورسٹی سے فاضل نوجوان سکالر، بے پناہ صلاحیتوں کے مالک، علمی، سیاسی و سماجی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے رانا ساجد حسین کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کا ضلعی صدر اور باصلاحیت اور محنتی نوجوان کارکن حمزہ بٹ کو جنرل سیکررٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری برائے پولیٹیکل افیئرسید قمر گردیزی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، صدر ایم ایس ایم نعمان کریم، محمد سلیم، محسن علی، معراج سلطانی، عدنان قادری، مبشر رندہاوا، برھان الحق، جاوید مصطفوی، تیمور حسین، کامران کیانی، راجہ یاسر، یاسر دانیال، جمیل قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظہر علوی، غلام علی خان، سید قمرگردیزی نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قائد کے بیٹے قائد کے امن مشن کو عوام تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top