ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت، میاں عامر محمود سے تعزیت کا اظہار

لاہور (25 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں میجر (ر) محمد سعید، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی اور ساجد بھٹی نے میاں عامر محمود کے والد کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور میاں عامر محمود سے ان کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد، احمد نواز انجم، جواد حامد بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جواد حامد، علامہ فرحت حسین شاہ، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا و دیگر نے میاں عامر کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top