ہم خون کے آخری قطرے تک اس باطل نظام کے خلاف جنگ لڑیں گے: سرفراز قادری

فیصل آباد (27 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن پی پی 71 کی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر پی پی 71 ملک سرفراز قادری کی صدارت میں پی پی 71 کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثرت رائے سے پی پی 71 ناظم کے لیے سید ثقلین شاہ، سینئر نائب صدر کے لیے رانا عطاء رسول، نائب صدر ملک محمد وسیم، نائب ناظم محمد نعمان، ناظم مالیات ملک ناصر محمود قادری، ناظم ممبر شپ رانا جاوید مصطفوی، ناظم سیکرٹری اطلاعات و نشریات غلام نبی قادری، ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد رمضان چشتی، ناظم ویمن لیگ محمد جمیل قادری، ناظم دعوت باؤ افتخار، ناظم تربیت علامہ محمد حفیظ نقشبندی کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں حلقہ پی پی 71 کی 20 یونین کونسلوں کے لیے کوآرڈینیٹر آئندہ چند روز میں منتخب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 71 محمد سہیل قادری، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، رانا علی اعتزاز سابق صدر ایم ایس ایم ضلع فیصل آباد، محمد عامر حسین مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔

نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی 71 ملک سرفراز قادری نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اس باطل نظام کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی صبح طلوع ہوگی۔ ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے وقت مقررہ پر ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل پاکستان سے مذہبی، سیاسی اور معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حکم پر ہونے والی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پر عمل درآمد ہوگا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو پھانسی کے پھندوں تک لیجایا جائے گا۔ مارچ، اپریل اس کرپٹ، غیر جمہوری حکومت کے لیے فیصلہ کن مہینے ثابت ہوں گے۔ قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ضرب امن، ضرب علم مہم زوروشور سے جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن ایران پر جو پابندیاں اٹھائی گئیں ان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ایرانی قوم نے بڑی جرات بہادری سے ان پابندیوں کو برداشت کیا، ہم ایرانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top