پی آئی اے کو نیلام کرنے کیلئے سروسز ایکٹ کا کالا قانون نافذ کیا گیا: ترجمان عوامی تحریک

مذکورہ ایکٹ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، کالعدم قرار دیا جائے

لاہور (01 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک نے پی آئی اے و دیگر کارپویشنوں کے ملازمین کو نجکاری کے راستے کی رکاوٹ بننے سے روکنے کیلئے سروسز ایکٹ کا جو کالا قانون جو منظور کیا گیا ہے اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی نے سروسز ایکٹ کے حوالے سے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ پی آئی اے کو نیلام کرنے کی خاطر اس قانون کا نفاذ کیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والے ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور اسکو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top