لاہور کو بچانے کیلئے لاہوریوں کو سڑکوں پر آنا ہو گا: عوامی تحریک لاہور

لوٹ مار اور کمشن خوری کو نہ روکا گیا تو لاہور کا قدرتی حسن تباہ ہو جائے گا: میجر (ر) محمد سعید
اورنج ٹرین کے ماحول اور ورثہ دشمن منصوبہ کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں شریک ہوں گے

لاہور (01 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک لاہور آج اورنج ٹرین کے ماحول اور ورثہ دشمن منصوبہ کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مارچ میں شریک ہوگی، لاہور کو بچانے کیلئے لاہوریوں کو سڑکوں پر آنا ہوگا، احتجاجی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عارف، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی، راجہ ندیم، حاجی فرخ، ایم ایس ایم، یوتھ ونگ اور منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

میجر (ر) محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم متاثرین اورنج لائن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قومی ورثہ کی حفاظت کیلئے اپنا بھر پور قومی کردار اد اکریں گے۔ ہٹ دھرم حکمرانوں کو عوام کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین عوام نہیں حکمرانوں کی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے۔

سیکریٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی نے کہاکہ اورنج لائن کے ماحول دشمن منصوبہ پرسول سوسائٹی کا فعال کردار قابل تحسین ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کے کاٹنے والوں کے نزدیک تاریخی عمارتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ موجودہ حکمران لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عارف نے کہاکہ حکمران اپنے کمشن کیلئے لاہور کی تاریخی شناخت مٹا رہے ہیں۔ اگر ترقیاتی منصوبوں کے نام پر انکی لوٹ مار اور کمشن خوری کو نہ روکا گیا تو لاہور کا قدرتی حسن تباہ ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top