عوامی تحریک نے لازمی سروس ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ایکٹ آئین کے آرٹیکل 15، 16، 17 کے خلاف ہے: اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ
عوامی تحریک لاہور کے اجلاس میں وزیر اعظم کی مزید دھمکیوں کی مذمت

لاہور (3 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک نے لازمی سروس ایکٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 3، 8، 9، 13، 16 اور 17 سے متصادم قرار دیا ہے۔ انہوں نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ کسی بھی ملازم سے پرامن احتجاج کا بنیادی حق چھینا جاسکتا ہے اور نہ ہی یونین بنانے کے حق سے محروم رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے رٹ پٹیشن میں لازمی سروس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اہم تنظیمی اجلاس مرکزی چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور اموات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ نجکاری کی آڑ میں حکمران اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین کی اموات پر شرمندگی کا اظہار کرنے کی بجائے مزید دھمکیاں دینے پر وزیر اعظم اور وزراء کے رویے کی مذمت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top