امن کے قیام کیلئے ظالموں، غاصبوں اور بدعنوانوں کو قانون کے مطابق سزائیں دینا اور نظام عدل کی اصلاح ناگزیر ہے: رانا رب نواز
فیصل آباد01 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انتہا پسندی سے پاک پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ ظالم نظام کو بدلنے اور قیام امن کیلئے منہاج القرآن کے کارکنان نے عظیم قربانیاں دیں۔ اب پاکستان سے دہشتگردی کی جڑیں کاٹنے اور آپریشن ضرب کی فیصلہ کن کامیابی کیلئے ملک گیر ضرب امن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ نوجوان پیس ورکر بن کر امن اور اسلامی رواداری کے فروغ کی اس عظم مہم کا حصہ بنیں۔ اجلاس میں علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیزالحسن اعوان، عوامی تحریک کے سٹی آرگنائزر میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، غلام محمدقادری، خالدرفیق ایڈووکیٹ، حافظ محمودالحسن، شاہد سیلم، میاں امجد قادری، زین العابدین، جعفرحسین گجر اور صوبائی حلقہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
رانا رب نواز نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کیلئے ظالموں، غاصبوں اور بدعنوانوں کو قانون کے مطابق سزائیں دینا اور نظام عدل کی اصلاح ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ظلم اور ناانصافی ہوگی وہاں انتہا پسندی، دہشتگردی اور بدامنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی کردار سازی، امن کے فروغ اور دہشتگردی کی فکری جڑیں کاٹنے کیلئے قابل فخر تحقیقی و علمی کام کیا۔ آج انہی کی فکری کاوشوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کے خلاف بے خوف مزاحمتی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ہم پاکستان کے امن پسند، باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں سے مل کر دہشتگردوں اور انکے اعلانیہ اور چھپے ہوئے ہوئے سر پرستوں کو شکست دینگے۔
تبصرہ