ہر حکومت نے کشمیر کے نام پر سیاست چمکائی: عوامی تحریک

کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر کو پرامن رکھنے پر مبارکباد کی مستحق ہے
خطہ کے سوا ارب سے زائد عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے مذاکرات کیے جائیں
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مرکزی رہنماؤں کا خطاب

لاہور (4فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو پرامن رکھنے اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر کشمیری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہر حکومت نے کشمیر کے نام پر سیاست چمکائی۔ خطہ کے عوام جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کی جبکہ سیمینار سے میجر(ر) محمد سعید، جی ایم ملک، علامہ فرحت عباس، ساجد بھٹی، فرح ناز، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل رضا، مظہر علوی، عرفان یوسف و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں عہدیداروں، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خرم نوازگنڈاپور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کے فیصلے بھی مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں۔ حالات کتنے ہی نازک کیوں نہ ہوں ہمسایہ ممالک جملہ تنازعات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کریں اور مذاکرات کا عمل ٹوٹنے نہ دیں۔ سیاسی مصلحتیں خطہ کے ڈیڑھ ارب عوام کے جان و مال کے تحفظ پر غالب نہیں آنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے کشمیری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے اپنی پرامن قانونی تحریک کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا اور اسے دہشتگردی یا انتہا پسندی سے آلودہ نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے چاہیے امن، دوستی اور رواداری کی بنیاد پر ہی ہمسایہ ممالک استحکام اور خوشحالی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر آپریشن ضرب عضب، شہدائے کشمیر، شہدائے چارسدہ کی بخشش کیلئے دعا کی گئی۔ سیمینار میں مرکزی رہنماؤں نے اپنے خطابات میں پی آئی اے ملازمین کی اموات اور حکمرانوں کے بڑھتے ہوئے مظالم پر کڑی تنقید کی۔ جی ایم ملک نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن، وعدہ خلافیوں، منافقانہ سیاسی چالوں کے باعث کشمیری قیادت بھی حکمرانوں سے متنفر ہو چکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top