ارتقاء فاؤنڈیشن کے علماء کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات

اتحاد امت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا عزم
ارتقاء فاؤنڈیشن کے وفد میں علامہ مفتی سجاد مدنی، مفتی اظہر، سید شہریار، علامہ اشفاق شریک تھے

لاہور (5فروری 2015) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے ارتقاء فاؤنڈیشن کے علمائے کرام کے ایک وفد نے علامہ مفتی سجاد مدنی کی قیادت میں طویل ملاقات کی۔ علمائے کرام نے اتحاد امت فروغ امن اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی تحقیقی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر علامہ مفتی سجاد مدنی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحقیق کسی ایک مکتب فکر کیلئے نہیں بلکہ ہر مسلک اور مکتب کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ان کا تحقیقی مواد اور کتب نوجوان مسلم سکالرز کیلئے روشنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی طرح دیگر مذہبی جماعتیں اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ کو فراخدلی سے برداشت کریں تو پورا معاشرہ حقیقی امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ ارتقاء فاؤنڈیشن کے وفد میں مولانا مفتی اظہر مدنی، سید شہریار داؤد، علامہ اشفاق مدنی شامل تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے ارتقاء فاؤنڈیشن کے علمائے کرام کا منہاج القرآن آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے امت محمدیہ کو فرقہ واریت سے نکال کر متحد اور یکجا کرنا ناگزیر اور دین اسلام کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پوری تاریخ گواہ ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے امن، پیار، رواداری، برداشت اور فرقہ ورایت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی۔ ہر مقام اور ہر موقع پر مصلحتوں سے پاک کلمہ حق بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ امن اور اسلامی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے تحریک منہاج القرآن کے دروازے سب پر کھلے ہیں اور ہم ہر ایک کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تحریک منہاج القرآن اور اس سے وابستہ ہر فراد اتحاد امت اور فروغ امن کا فریضہ انجام دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر محمد آصف اکبر، علامہ ڈاکٹر مسعود مجاہد شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top