مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانے والی سرد مہری دنیا کے لئیے سوالیہ نشان ہے: ظفر اقبال

کھوئیرٹہ (04 فروری 2016) امیر منہاج القرآن آزاد کشمیر ظفر اقبال طاہر نے یوم یکجہتی کشمیر کے مو قع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانے والی سرد مہری دنیا کے لئیے سوالیہ نشان ہے۔ کشمیریوں کا حق خود ارادیت عالمی طور پر مسلمہ ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادی ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کے لئیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔

ناظم کشمیر منہاج القرآن نجم الثاقب نے کہا کشمیریوں نے آزادی کے لئیے لازوال قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہے مضبوط پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہوسکتا ہے۔ جب تک عوام کسی اہل، نڈر اور دیانتدار قیادت کو اقتدار نہیں سونپتے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہو گا۔ مسئلہ کشمیر کا حل ایک مضبوط قانونی موقف اپنانے سے حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے دینے کے لئیے جو قراردادیں پاس کر رکھی ہیں ان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ ارب کی آبادی والا خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کرنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔

ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن آزاد کشمیر عرفان محمود مغل نے کہا عالمی امن کے لئیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ بھارت نے گزشتہ 68 سالوں سے کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور غیر آئینی تسلط قائم کر کے ظلم و جبر کی انمٹ داستان رقم کی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا خطے میں پائیدارامن کے قیام کے لئیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے جس کے لئیے کشمیریوں ے لازوال قربانیاں دیں اور اب تک قربانیاں دے رہے ہیں تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی تکمیل کی تحریک ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top