امریکہ کی معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ورجینا ورٹیز کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

منہاج القرآن کی فروغ امن کیلئے عالمی خدمات کو سراہا، مختلف شعبوں کا وزٹ
جی ایم ملک نے ڈاکٹر ورجینا کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ کا تحفہ دیا

لاہور (10 فروری 2016) امریکہ (واشنگٹن) کی معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ورجینا ورٹیز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، منہاج القرآن آسٹریلیا کے امیر رمضان قادری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ورجینا ورٹیز نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ورجینا ورٹیز نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی تحقیقی اور فلاحی خدمات قابل تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو فتویٰ دیا ہے وہ وقت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے تعلیم کے فروغ خصوصاً بچوں کی تعلیم کیلئے جو ادارے قائم کیے ہیں وہ بہت اہم ہیں، انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین المذاہب اور عالمی امن کیلئے کاوشوں کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں اسلام کی پرامن تعلیمات کو عام کررہی ہے، جی ایم ملک نے ڈاکٹر ورجینا ورٹیز کو ڈاکٹر طاہر القادری کا دہشتگردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ کا تحفہ دیا اور انہیں پانچ براعظموں پر پھیلے تحریک منہاج القرآن کے وسیع اور منظم نیٹ ورک کی تفصیلات بتائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top