عوامی تحریک کا آزاد کشمیر کے ریاستی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

8 رکنی کمیٹی قائم، ظالم نظام کے خاتمہ کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رہے گی: ڈاکٹر حسن محی الدین
آزاد کشمیر کے صدر سردار منصور خان کی قیادت میں وفد نے مرکزی قائدین سے ملاقات
اجلاس میں خرم نواز گنڈ اپور، میجر(ر) محمد سعید، خواجہ عامر فرید کوریجہ، حنیف مصطفوی و دیگر رہنماؤں کی شرکت

لاہور (11 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک نے آزاد کشمیر کے ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک آزاد کشمیر کے صدر سردار منصور خان کی قیادت میں کشمیری قائدین کے وفد نے ملاقات کی اور ریاستی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، خواجہ عامر فرید کوریجہ، حنیف مصطفوی، رانا محمد ادریس، ساجد بھٹی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ عوامی تحریک ملکی انتخابی سیاست میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی، ہماری منزل ظالم نظام سے چھٹکارہ اور انقلاب برپا کرنا ہے۔ ایسا انقلاب جس میں کوئی بھی طاقت ور کسی کمزور کے آئینی حقوق سلب نہ کر سکے۔

سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے کہا کہ استصواب رائے کے تسلیم شدہ حق کیلئے پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھنے پر کشمیری عوام مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ظالم نظام کے خاتمہ کیلئے انتخابی سیاست میں حصہ لے رہی ہے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top