ڈاکٹر طاہرالقادری کا رضوان بشیرکے والد اور طارق اسماعیل کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (14 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے روزنامہ اوصاف کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر طارق اسماعیل کے بھائی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی اور شہزاد نقوی نے طارق اسماعیل کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رضوان بشیر کے والد کے انتقال پر دلی دکھ اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، تنویر خان، مظہر علوی، عرفان یوسف، تجمل انقلابی، حاجی فرخ و دیگر نے بھی رضوان بشیر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top