تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے: رانا رب نوازانجم

فیصل آباد (09 فروری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ جس پیغمبر نے بھی نظام کی تبدیلی کی آواز اٹھائی اس وقت کے وڈیرے، جاگیردار اور متمول لوگوں نے مزاحمتی حربے استعمال کر کے شدت سے مخالفت کی۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ناظم دعوت وتربیت کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خالد رفیق ایڈووکیٹ، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، خالد محمود رندھاوا، ملک سرفراز قادری، راناکرامت علی اور حاجی بوٹاگجر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد قومی رہنما ہیں جو دہشتگردی، کرپشن، ناانصافی کے خلاف کلمہ حق بلند کر رہے ہیں اور تحریک منہاج القرآن نے کرپشن، انتہا پسندی سے پاک پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن کیلئے انجام دیے جانے والے علمی و تحقیقی کردار کو سراہا جا رہا ہے جبکہ حکمران تعصب سے کام لے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top