فیصل آباد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب 25 فروری کو عسکری بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگی

فیصل آباد(14 فروری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی19 فروری کو 65 ویں سالگرہ بھر پورطریقے سے منائی جائے گی۔ فیصل آباد میں ضلعی و صوبائی حلقہ جات میں سفیرِامن سیمینار کے عنوان سے تقریبات منعقد ہونگی اورکیک کاٹے جائیں گے۔ فیصل آباد میں مرکزی تقریب 25 فروری بروز جمعرات شام 6 بجے عسکری بینکوئٹ ہال نزد جزل بس اسٹینڈ فیصل آباد میں ہوگی، جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہوں گے جبکہ معروف سیاسی، سماجی، علمی اور مذہبی شخصیات شرکت کرینگی۔ مختلف سیمینارز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن نصاب پر بھی اظہار خیال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری واحد لیڈر ہیں جنہو ں نے ظالمانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کی اور حکمرانوں کے مظالم کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کا سرمایہ اور امت مسلمہ کی امید ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top