نعتیہ محافل اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھولے ہوئے ربانی حکم کو یاد دلانے کا اکسیر نسخہ ہیں: خرم شہزاد

مورخہ: 04 مارچ 2016ء

لاہور (4 مارچ 2016) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ثنا خوان شہزاد برادران یو اے ای کا 14 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے ابوظہبی، دبئی، شارجہ، رجمان میں محافل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کی۔ دریا غیر میں مقیم اسلامیان پاکستان نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اپنے دلوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن رکھے ہوئے ہیں۔ رواں صدی میں نعتیہ محافل اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھولے ہوئے ربانی حکم کو یاد دلوانے کا اکسیر نسخہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نعت خوانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نوجوان نسل کو دین اور حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر لارہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top