ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا روحانی شخصیت سید سجاد کاظمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 24 مارچ 2016ء

لاہور (24 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے غزالی زماں سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے روحانی شخصیت سید سجاد سعید کاظمی کے انتقال پرُملال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان ایک سچے عاشق رسول، دین محمدی کے خادم اور صاحب بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئے، مرحوم نیک، متقی اور پرہیز گار انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند ان کے عزیز و اق ارب اور لاکھوں چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ دریں اثناءمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی اور جی ایم ملک نے سید سجاد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top