اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمر ریاض عباسی کی والدہ کی برسی پر ایصال ثواب کی تقریب

مورخہ: 21 مارچ 2016ء

اسلا م آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ والدین کی ایصال ثواب کے لئے محافل کا انعقاد کرنا نیک اولاد کی نشانی اور والدین کے لئے ذریعہ نجات ہے۔ آج کے پرفتن دور میں ایسی محافل سجانا اور اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کی مجالس کو قائم کرنا ہی ہماری پہچان اور آخرت کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگیوں کو حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق اور محبت اور ذکرمیں گزار دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 مارچ 2016 کو پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما عمر ریاض عباسی کی والدہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ سعید اختر صدیقی، پروفیسر رفیق مغل، عمر ریاض عباسی، غلام علی خان، رشید عالم، نیاز چشتی اور ظفر اقبال سمیت عزیز و اقارب اور معززین علاقہ موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ سعید اختر صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگیوں کو اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ آلہ وسلم کے احکامات کی روشنی میں گزاریں اور والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنالیں۔ جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے ان کو چاہئے کہ عمر ریاض عباسی کی طرح ان کے ایصال ثواب کی محافل سجائے رکھیں۔ یہی اولاد کی بھی بخشش کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ریاض عباسی کی تربیت اس نہج پر کی کہ ان کو علم اور اخلاص کاپیکر بنا دیا۔

عمر ریاض عباسی نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی والدین کی تربیت کے باعث ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کی وصیت تھی کہ مرتے دم تک ہر حال میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کامیلاد مناتے رہنا اور تحریک منہاج القرآن کاساتھ نہیں چھوڑنا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top