منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، نو منتخب عہدیداران کی شرکت

حکمرانوں کا مشن کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی کرنا ہے، رہنما منہاج القرآن
ملک کو قاتلوں، چوروں اور لٹیروں سے آزادی دلانے میں لاہور والوں کا اہم کردار ہو گا
نو منتخب عہدیدار ان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیں

لاہور (10 اپریل 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کی نو منتخب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ امیر لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل سمیت لاہور کی ویگزیکٹو کونسل کے نو منتخب عہدیداران اورمختلف ٹاؤنز کے صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے ایگزیکٹو کونسل کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہونے والا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری جلد پاکستان آئیں گے، کارکن ان کے استقبال اور انقلاب کی تیاریاں تیز کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام کا پیار، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام انسانیت والے آفاقی پیغام کو عام کر رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحقیقی اور عملی کاوشوں سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے والوں کو ناکامی ہوئی۔ اسلام دین محبت اور دین امن و سلامتی ہے، جسے انتہا پسندنہ عزائم اور تربیت رکھنے والے عناصر نے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کو صوفیاء کے طرز عمل میں دیکھا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور حافظ غلام فرید نے کہاکہ اسلام ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ اسی پیغام کی روشنی میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دہشتگردی کے خلاف جہاد کا علم بلند کر رکھا ہے۔ حافظ غلام فرید نے کہاکہ مصطفوی انقلاب جلد آئیگا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور ملکی خزانہ لوٹنے والے چور حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری اس قوم کے نجات دہندہ ہیں، نجات دہندہ اس وقت انقلابی سفر کیلئے نکلتا ہے جب قوم اسکا دست و بازو بنے۔ ملک کو لٹیروں، وڈیروں، قاتلوں اور چوروں سے آزادی دلانا ہو گی اور اس کیلئے لاہور کے غیور عوام سب سے آگے ہونگے۔

ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے بھی خطاب کیا۔ نو منتخب عہدیداران میں محمد حنیف قادری، انجینئر ثناء اللہ خان، اصغر علی ناز، حافظ صفدر علی، میاں ممتا ز حسین، علامہ محمد خلیل حنفی، حاجی فرخ خان قادری اور ڈاکٹر اقبال نور اجلاس میں شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top