سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے

مورخہ: 03 مئی 2016ء

خرم نواز گنڈا پور کی منظور وٹو سے ملاقات، آج اپوزیشن خورشید شاہ سے ملیں گے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف پانامہ لیکس سے کم نہیں، ہر حد تک جائینگے، سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (3 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے گذشتہ روز پیپی رہنماء میاں منظور وٹو سے ملاقات کی، ایک روز قبل راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی گئی۔ خرم نواز گنڈا پور آج 4مئی اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔ خرم نواز گنڈا پور نے میاں منظور وتو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پانامہ لیکس معاشی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکومتی دہشتگردی کا کیس ہے، عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ 14 شہدا اور 85 سے زائد زخمیوں کو انصاف دلوانے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں تا ہم انصاف کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی اول روز سے مذمت کر رہی ہے اور انصاف کے مطالبہ میں ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے ساتھ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مزید ملاقاتوں اور تعاون پر اتفاق کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top