ڈاکٹر طاہرالقادری شب برات پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرینگے

مورخہ: 20 مئی 2016ء

رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور اور واپڈا روزہ داروں کی بددعاؤں سے بچیں:فیض الرحمن درانی
مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں آمد رمضان اور شہر اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے غور و خوض

لاہور (20 مئی 2016) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اتوار کی رات 22 مئی کو کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجتماع سے براہ راست خطاب کرینگے۔ ان کا یہ خطاب بذریعہ منہاج ویب ٹی وی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 700 مقامات پر سناجائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہر سال کی طرح شب برات پر خصوصی روحانی و جدانی محفل کا اہتمام کررہی ہے۔ اس میں علماء کونسل اور مذہبی سکالرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کریگی۔ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دریں اثناء استقبال رمضان اور شہر اعتکاف کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں جی ایم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں استقبال رمضان اور شہر اعتکاف کے انتظامات پر غورو خوض کیا گیا اور متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو رمضان المبارک کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرینگی۔ سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے تنظیمات سے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر شہر اعتکاف کا حصہ بننے کے خواہشمند اپنی رجسٹریشن پیشگی کروائیں تاکہ ان کے شایان شان جملہ انتظامات کیے جا سکیں۔

دریں اثناء امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے جامع منہاج میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے مہمان مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ رحمتوں اور برکتوں کے اس مہینے میں ناجائز منافع خوری نہ کی جائے اور محکمہ واپڈا بھی روزہ داروں کی بددعاؤں سے بچنے کیلئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ شب برات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ علماء، سکالرز، طلباء، کارکنان اس روحانی وجدانی محفل میں ذوق شوق کے ساتھ شریک ہوں اور اس بابرکت رات اللہ کی نعمتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top