چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن سے علمائے کرام کی ملاقات

مورخہ: 30 اگست 2016ء

منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے 30 اگست 2016 کو تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں علامہ امداد اللہ قادری، میر محمد آصف اکبر قادری، سید امداد حسین شاہ اور مفتی خلیل حنفی سمیت علماء کونسل لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے صدور شریک تھے۔

علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ علماء و مشائخ نے پاکستان بنانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا تھا، اب سالمیتِ پاکستان پر حملوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی انہیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا اور نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان اور قائد و اقبال کی حقیقی فکر سے روشناس کروانا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے ذریعے پاکستان کو ہمیشہ نقصان پہنچاتی رہی ہیں۔ ان منفی قوتوں کا ہدف پاکستان کو کمزورکرنا ہے۔ علمائے کرام ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دے کر ان باطل قوتوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے علم، امن کے فروغ کے عالمی پیغام کو ہر ذی نفس تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ عدم برداشت، نفرت اور شدت پسندی نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ احمد علی قصوری کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top