منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک روزہ ’’تربیتی ورکشاپ‘‘

انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے۔ احمد نواز انجم
قرآن پاک فکری اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، مقررین کا خطاب

لاہور (27 ستمبر 2016) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تربیت کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کی صدات نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کی جبکہ ناظم تربیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر مہمان خصوصی تھے۔

احمد نواز انجم نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مسلمانوں کی فکری رہنمائی اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ قرآن و سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مسلمان دین اسلام سے دوری کی وجہ سے مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ انسانیت کی خدمت، تعلیم و تربیت، انبیاء کا مشن ہے۔ انبیاء کا مشن ہی انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی بنیادی ضروریات کو جاننے کیلئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد پورے پاکستان میں ہونا چاہیے، ایسی تربیتی نشست سے لوگوں میں دین اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات اور ترجمہ قرآن کی تڑپ پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کوسیدھی راہ نصیب ہوتی ہے اور اعمال صالح اپنانے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی خاص نوازشیں کرتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں جو کردار ادا کر رہی ہے یہ موجودہ دور کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معلمین، اساتذہ اس طرح کی تربیتی نشستوں کا اہتمام کرتے رہیں تو معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور اسلام کے درست تصورات کو پھیلانے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے تربیتی ورکشاپ میں شریک شرکاء اور معلمین کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ تربیت کا تعارف کروایا۔ انہوں نے کہاکہ جلد پورے پاکستان میں تین ماہ پر مشتمل آؤ دین سیکھیں عرفان القرآن کورس کا اجراء بھی کیا جائے گا تا کہ عوام عوام بنیادی دینی معلومات سیکھ سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top