مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’پاکستان زندہ باد سٹوڈنٹس کنونشن‘‘ 6 اکتوبر کو ہو گا

لاہور (04 اکتوبر 2016) مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں 6 اکتوبر جمعرات کو الحمرا میں ’’پاکستان زندہ باد سٹوڈنٹس کنونشن‘‘ منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین ہونگے۔ کنونشن کی صدارت ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنویر خان سمیت مختلف یونیورسٹیزاور کالجز سے طلباء کی بڑی تعداد کنونشن میں شرکت کرے گی، کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top