ڈاکٹر طاہرالقادری کا اقبال ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

لاہور(24 نومبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سابق امیر اور منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء اقبال ڈوگر کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمان درانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد نے اقبال ڈوگر کو سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور فاتحہ خوانی کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، شاہد لطیف، محمود فیضی، جواد حامد، ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، چودھری افضل گجر و دیگر نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں اقبال ڈوگر کی اہلیہ کیلئے قرآن خوانی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top