ڈاکٹر میجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر سے سہیل احمد رضا کی ملاقات

لاہور (24 نومبر 2016) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ڈاکٹرمیجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی حالات پر دونوں رہنماؤں میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سہیل احمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر میجر جنرل نوئیل کھوکھر سچے مسیحی ہیں جنہوں نے پاک آرمی میں اعلیٰ عہدے تک ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر میجرجنرل (ر) نوئیل کھوکھر کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر میجر جنرل (ر) نوئیل کھوکھر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی و فکری محاذ پر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکی جماعت نے افواج پاکستان کی ضرب عضب کے حوالہ سے کاوشوں کی ہمیشہ بھر پور طریقہ سے حمایت کی ہے جو ملی و قومی خدمت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top